سرکاری اداروں میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد شہر میں چاردیواری کے اندر ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس پر آئندہ ہفتہ سے عملدرآمد کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قائم کردہ کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ایف ڈی اے محمدآصف چوہدری نے بریفنگ دی۔کمشنر نے سکول ایجوکیشن،ہائر ایجوکیشن،یونیورسٹیز،ہیلتھ اتھارٹی،پی ایچ اے،ایف ڈی اے،پبلک سکولز سے ہفتہ کے روز جامع پلان طلب کرلیا۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام محکموں و اداروں نے اپنے وسائل سے کم ازکم پانچ فٹ کے پودے لگانے اور بچانے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ افسران اپنی سرکاری رہائش گاہوں میں بھی پودے لگاکر ان کی آبیاری کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ پودوں کے پروان چڑھنے سے شہر کا موسمی درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ کم ہوگا۔تمام محکمے ذمہ داری نبھائیں اورماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اپنے حصہ کا کردار اداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں