نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی نعش مل گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ ایکسپریس وے کے قریب نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی نعش جوڑا پل کے قریب سے مل گئی، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز 187 رب کچا جھمرہ کی رہائشی 45سالہ خاتون خیراں بی بی زوجہ جہانگیر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر نہر میں کود کو خودکشی کر لی تھی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کر کے خاتون کی نعش کو جوڑا پل کے قریب سے برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں