64فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں 64فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ مکمل نہ ہونیکاانکشاف ہوا ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق تقریباً 36فیصد ریاستی ملکیتی اداروں نے آڈٹ مکمل کیا جبکہ بہت سے ادارے عبوری اعداد و شمار پرچل رہے ہیں، ریاستی ملکیتی اداروں میں اربوں روپے کے فیصلے اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق تاخیر یا نامکمل آڈٹ سے حکومت کو مالیاتی مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اداروں کی نجکاری میں بھی رکاوٹ بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں