جھگڑے پر مشتعل افراد نے نوجوان کو قتل کرڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ قدرت آباد میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاششروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق محلہ قدرت آباد گلی نمبر4 کے رہائشی محمد فاروق نے بتایا کہ گزشتہ روز اس کے بھتیجے محمد عثمان ولد غلام دستگیر کا ملزمان باسط مصطفی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تو وہ گھر موجود تھے کہ ملزمان باسط مصطفی’ اپنے بھائیوں حسن مصطفی’ عظیم مصطفی’ والد مصطفی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور للکارا مارا کہ باہر نکلو آج تمہیں بے عزتی کا مزہ چکھاتے ہیں۔ عثمان گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اس کا کزن امیر حمزہ اور چچا دائود باہر آئے تو ملزمان نے اسکو بھی چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروبان کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر محمد عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں