عالم کفرمسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے،محمد یونس رضوی

جڑانوالہ(نامہ نگار) تحریک اہلسنت پاکستا ن کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوا لہ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں اپنے ملک کی حفاظت اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں بھارت اور فتن الخوارج کا ہمارے ملک کو سامنا ہے اسی طرح اسرائیل اور ایران میں بھی جنگ جاری ہے اس موقع پر پاکستانی قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے اپنے ملک کے ہر دشمن کو سبق سکھانے کیلئے ہماری افواج مکمل طور پر تیار ہیں پوری قوم کو اپنی افواج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے عالم کفر مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر کمزور کرنا چاہتا ہے ہمیں اس موقع پر اس چال کو سمجھنا چاہیے مسلمانوں کو آپس میں ٹکرانے سے گریز کرنا چاہیے مسلم ممالک کے سربراہان کو مل بیٹھ کر حکمت عملی تیار کرنا چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے اس موقع پر اندورنی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی تحفظ کو مقدم رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد پیر طریقت قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چئیرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے اپنے تمام کارکنان کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے ساتھ عملی طور پر اظہار یکجہتی کریں انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہم خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے اور اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ وطن دیا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم جانوں دل سے اس کی حفاظت کریں،آخر میں شہدائے پاکستان کیلئے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں