آفتاب احمد کے والد محترم چوہدری عاشق انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیلی بزنس رپورٹ کے سینئر سب ایڈیٹر اختر جاوید کے تایا زاد’ سابق بی ڈی ممبر چوہدری سردار محمد (مرحوم ) کے بیٹے’ کالم نگار چوہدری آفتاب احمد کے والد محترم چوہدری عاشق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کا جسد خا کی ان کی رہائشگاہ ایم سی پرائمری سکول ڈجکوٹ روڈ سے اٹھایا گیا اور نمازجنازہ آج 25مارچ 2026ء کو صبح ساڑھے 8بجے پریمیئر ملز والے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاسی’ سماجی’ مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ادارہ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سمیت تمام سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چوہدری آفتاب کا رابطہ نمبر 0333-6212821 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں