کفایت شعاری کے باوجود عوام مشکلات کا شکار ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے عالمی معاملات اور توانائی بحران سمیت معاشی استحکام کے لیے قومی حکومت کوضروری قراردے دیا ہے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اتفاق رائے کیلئے ایک ٹیبل پر بٹھا یا جائے۔کفایت شعاری کے اقداما ت کے باوجود عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے جس کی وجہ سے بھارت کو پاک افواج سیمنہ کی کھانی پڑی افغانستان کو بھی پاک فوج نے سبق سکھا دیا ہے تاہم عالمی سطح پر جو جنگی حالات ہیں اس سے پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے اورایک ساتھ بٹھایا جائے گاتومثبت فیصلے کئے جاسکتے ہیں-موجودہ حالات میں سیاسی تحریک اور تنا سے معاشی استحکام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت تمام معاملات کاحل ہے-قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کے مطابق فیصلوں سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں