بلوچنی پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ بلوچنی نے 2سال سے مطلوب قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے مہم جاری ہے ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیا ب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری مرکزی ملزم ذوالقرنین کو دو سال بعد گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نے مقدمہ بازی کی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد خان کو قتل کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے روزانہ کی بیناد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ بلوچنی نے گرفتار ملزم کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں