پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

لاہور (بیورو چیف) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن جمع کروا دی ۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیل و امریکی حملے کی مزمت کے لئے اجلاس طلب کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق موقف رکھنے کے لئے اجلاس طلب کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات نہ ہونے پر بحث کے لئے اجلاس طلب کیا جائے، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کے لئے اجلاس طلب کیا جائے، معاشی صورتحال پر بات کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں