آئی جی پولیس نے پولیس ملازمین’ فیملیز کے مسائل سنے

لاہور (این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، لیڈی کانسٹیبل مبین اکرم کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سابقہ سب انسپکٹر محمد اسلم کی اہلیہ کی درخوا ست پر ڈی پی او رحیم یار خان کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل صفدر علی کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی طرح مرحوم کانسٹیبل محمد شکیل کی بیوہ کی بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ لیڈی انسپکٹر طوبیٰ منیر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور درپیش مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں