لینڈ سب ڈویژن میں قانون کی عملدراری یقینی بنائی جائے،کمشنر راجہ جہانگیر انور کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہائوسنگ سکمیز رولز 2021میں ریفارمز پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی جو صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سربراہی میں کابینہ سب کمیٹی کی مرتب کردہ سفار شات کے تحت پنجاب کابینہ کی طرف سے منظور کی گئیں ہیں۔ یہ اصلاحات پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کے عمل، بعد از منظوری کے عمل اور غیرقانونی سکیموں کو ریگولر کرنے سے متعلق وضع کی گئی ہیں۔ ایف ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں ایف ڈی اے سٹی میں 284رہائشی پلاٹس کو قرعہ اندازی کے ذریعے چار سالہ اقساط میں عام شہریوں کو فروخت کرنے کی بجائے یہ پلاٹس فیسکو کو فروخت کرنے کے معاملے پر غور و خوض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے پنجاب کابینہ کی طرف سے منظوری کی جانیوالی ہائوسنگ ریفارمز کی تفصیلات سے آگا ہ کیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں ہائوسنگ سکیموں کے معاملات میں شفافیت اور قوانین میں اصلاحات کو بے حد مفید اور موزوں قرار دیا۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب 284رہائشی پلاٹس کو فیسکو کو فروخت کرنے کے سے متعلق ادارہ جاتی فوائد اور طریقہ کار کے بارے میں بھی آگا ہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن تنویر مرتضی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹرز اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں اور ایف ڈی اے کے دیگر افسران کے علاوہ محکمہ فنانس پنجاب، لوکل گورنمنٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے نمائندہ افسران موجود تھے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے لئے لیگل فریم ورک کو مزید جامع، منظم اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پنجاب کابینہ کی طرف سے منظور کردہ اصلاحات کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ ان پر ٹھوس انداز میں عملدرآمد سے آئندہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ہائوسنگ ریفارمز کے مطابق ہائوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پر موثر انداز میں عملدرآمد ہوسکے گا اور نئی ہائوسنگ سکیمیں ڈیجیٹل اپروول سسٹم کے تحت منظوری ہوسکیں گی جن کے لئے محکمہ ماحولیات، محکمہ انہار، واسا، سالڈویسٹ مینجمنٹ، سوئیل ٹیسٹ و دیگر این او سی کی یکساں معیار بندی ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں ہائوسنگ اصلاحات میں کم آمدن کے حامل طبقہ کے لئے افورڈ ایبل ہائوسنگ سکیم کی نئی کٹیگری شامل کرنے، گروی رکھے گئے پلاٹس ریلیز کرنے، پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایڈورٹائزمنٹ، پبلک سائٹس فروخت کرنے، پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن، مثر مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ میکنزم، غیرقانونی ڈویلپمنٹ اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب عناصر کے خلاف تعزیری کارروائی کے لئے سخت قوانین و دیگر اصلاحات سمیت غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کے لئے میکنزم کی شقیں شامل ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہدایت کی اور کہا کہ لینڈ سب ڈویژن میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں