وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اماراتی ہم نصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلا م آباد (بیوروچیف)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ عبداللہ بن زاید النیہان نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ امن و استحکام کی اہمیت اور کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیتے ہوئے فریقین نے کہا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ اسحاق ڈار نے یواے ای میں تین پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں کیدرمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا اور قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں