PTIگھٹنے کے بعداب آ نکھ پرسیاست نہ کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گھٹنے کے بعداب آ نکھ پرسیاست نہ کرے بلکہ قومی معاملا ت کوترجیح دی جائے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر ملکی مسائل کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سمیت پاکستا ن کو ایٹمی قوت بنانیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت کی وجہ سے آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کم عرصے میں عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور باالخصوص غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ہر سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں