سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولز کی تعمیر نو

کراچی(بیورو چیف)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سنہ 2022 کے سیلاب میں صوبے کے 19,808اسکول متاثر ہوئے ، لیکن حکومت صوبائی، وفاقی اور عطیہ دہندگان کے پروگراموں کے تحت 5,314اسکولوں کی تعمیر نو اور مرمت کر رہی ہے، جس سے 1.4ملین سے زیادہ طلبا کے لیے تعلیمی سہولیات بحال ہو رہی ہیں۔ وزیراعلی ہاس میں منعقدہ اجلاس میں اسکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری زاہد عباسی، سیکریٹری ٹو سی ایم آصف جمیل شیخ اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔ وزیر تعلیم نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سیلاب کے دوران صوبے کے 19,808اسکول متاثر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں