کمالیہ پولیس کاذیشان کالونی میں سرچ آپریشن

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی ایس ڈی پی او جاوید اختر کی زیر نگرانی حساس اداروں کاذیشا ن کالونی میں سرچ آپریشن ۔کمالیہ میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او جاوید اختر کی زیر نگرانی حساس اداروں کے ہمراہ ذیشان کالونی میں سرچ آپر یشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف گھروں، دکانو ں اور راہگیروں کی جامع تلاشی لی گئی جبکہ شناختی کارڈز اور دیگر مقامات کو بھی چیک کیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں