حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے نواحی علاقہ 204گ ب کا رہائشی جبار گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھا۔ گزشتہ روز بھی کسی بات پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر ڈیرہ پر آ کر گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک گیا۔ جب کافی دیر تک واپس گھر نہ آیا تو لواحقین ڈیرہ پر گئے تو جبار کی نعش درخت سے لٹک رہی تھی تاہم پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں