دانت مضبوط بنانے کیلئے خاص قسم کا پائوڈر تیار

کراچی ( بیو رو چیف )دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لیے لوگ برسوں سے مختلف ٹوتھ پیسٹ اور کیمیکل استعمال کرتے آرہے ہیں، لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا نیا طریقہ پیش کیا ہے جو نہ صرف دانت سفید کرتا ہے بلکہ انہیں کمزور ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ اس نئی تحقیق میں ایک خاص قسم کا پائوڈر تیار کیا گیا ہے جو عام برش نہیں بلکہ الیکٹرک ٹوتھ برش کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ یہ پائوڈر صرف اسی وقت کام کرتا ہے جب الیکٹرک ٹوتھ برش استعمال کیا جائے۔ برش کی کمپن اس پاڈر کو متحرک کرتی ہے، جس کے بعد یہ دانتوں سے داغ ہٹانے کا عمل شروع کرتا ہے۔ اس طرح غیر ضروری کیمیکل اثرات کم ہو جاتے ہیں اور دانت محفوظ رہتے ہیں۔تحقیق میں استعمال ہونے والا پائوڈر کیلشیم، سٹرونشیم اور بیریم ٹائٹینیٹ جیسے عناصر سے تیار کیا گیا ہے، جسے حرارت دینے کے بعد ایک خاص سیرامک کمپائونڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں