پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا عمل تیز

لاہور (بیوروچیف)پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا ء کا عمل تیز کر دیا گیا، اب تک 33ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ڈی پورٹ کئے جانے والوں میں 12 ہزار 565 مرد، 6 ہزار 695 خواتین اور 13 ہزار 760 بچے شامل ہیں۔ڈی پورٹ ہونے والے 10 ہزار 505 افراد ایسے تھے جن کے پاس کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت موجود تھا جبکہ 11 ہزار 100 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے بھی اس عمل کا حصہ بنے، اس کے علاوہ 11 ہزار 416 مکمل طور پر غیر قانونی مقیم افراد کو بھی بے دخل کیا گیا۔اس وقت بھی 349 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار واپس بھیجا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں