انسٹاگرام کا تصاویر کو ویڈیوز میں بدلنے کا نیا فیچر متعارف

کیلفیورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام نے تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا جدید اے آئی فیچر متعارف کروادیا۔کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت اے آئی پر مبنی اسمارٹ ٹرانزیشنز استعمال کی جائیں گی، جو جامد تصاویر کو اینیمیٹڈ ویڈیوز بنا کر انہیں دلکش کلپس کی شکل دیں گی۔ذرائع کے مطابق اس فیچر کا مقصد نہ صرف بصری مواد کے معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ صارفین کو بغیر کسی پیچیدہ ایڈیٹنگ کے تخلیقی اور متاثر کن ویڈیوز تیار کرنے کی سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انسٹاگرام صارفین کے تجربے کو مزید جدید اور انٹرایکٹو بنانے کے لیے مسلسل جدت متعارف کرا رہا ہے۔اگر یہ فیچر باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف مواد تخلیق کرنے کے انداز میں تبدیلی آئے گی بلکہ سوشل میڈیا پر ویژول اسٹوری ٹیلنگ کے نئے امکانات بھی جنم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں