ژوب میں زلزلہ

ژوب (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع ژوب میں4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلو میٹر تھا۔ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں