پی ایس ایل 11کا آج سے آغاز

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مدمقابل ہوں گی۔افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے اور کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔افتتاحی میچ آج شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے بھی ٹریننگ سیشن کیے اور آپس میں پریکٹس میچ کھیلا۔ تاہم موسم خراب ہونے اور ہلکی بوندا باندی کے باعث پریکٹس میچ تاخیر سے شروع ہوا۔پی ایس ایل سیزن 11 کے آغاز پر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں