خوشخبری،سمندری روڈ پر ناولٹی پل انڈر پاس کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) فیصل آباد کے شہریوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا’ سمندری روڈ پر ناولٹی پل انڈر پاس کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے’ بہت جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائیگا جبکہ میٹروبس کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے’ تعمیراتی کام جاری ہے۔ جڑانوالہ روڈ پر واقع فیصل ٹائون سے لیکر جھنگ روڈ تک اوورہیڈ برج تعمیر کیا جائیگا’ میٹرو کے 21سٹیشن قائم ہونگے، عبداﷲ پور’ طارق آباد ریلوے لائن کے اوپر سے میٹروبس سروس کا پل گزارنے کیلئے این او سی کیلئے تحرک کیا جا رہا ہے جڑانوالہ روڈ پر میٹرو بس سروس کے پل کی تعمیر کیلئے عبداللہ پور میںقائم دو آہنی ہیڈ برج اور خوبصورت آبشار ختم کر دی جا ئیگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف بہت جلد فیصل آباد میں میٹرو بس کے منصوبے کا افتتاح کرینگی’ اس حوالے سے بھی تمام پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناولٹی پل انڈر پاس کی تعمیر کا بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اس منصوبے پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں