مریم نواز کا پولیس کارکردگی کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس کی کارکردگی کو موثر انداز میں جانچنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے براہِ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرائم15کالز، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر پولیس سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو سیف سٹیز کے ڈیش بورڈ کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیب فراہم کر دیا گیا ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں اس مقصد کیلئے بڑی ایل ای ڈی سکرین بھی نصب کی گئی ہے ۔اس سہولت کے ذریعے وزیراعلیٰ چوبیس گھنٹے پنجاب بھر میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں گی اور عوامی شکایات کو براہِ راست مانیٹر کرنے کے ساتھ فوری ہدایات بھی جاری کر سکیں گی۔ اس کے علاوہ جرائم کی بڑھتی یا کم ہوتی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لائیو مانیٹرنگ کی رسائی کسی دوسرے دفتر کو دی گئی ہے ، جس کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور بروقت فیصلوں کو یقینی بنانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں