جنگ بندی سے خطہ میں امن اور استحکام آئے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے امریکہ اور ایران کی جنگ بندی کے سلسلہ میں پاکستان کی ممکنہ میزبانی کسی اعزا ز سے کم نہیں ہے پاکستانی حکومت نے گذشتہ کئی دنوں سے سفارتی محا ذ پر کوششیں جاری رکھیں جنگ بندی سے خطہ میں امن اور استحکام آئے گا انہوں نے کہا کہ خطہ میں استحکام اور امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جنگ بندی کے لئے نتیجہ خیز مذاکرات ضروری ہیں تاجر برادری امریکہ ‘ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے خاتمہ کا خیر مقدم کرتی ہے اور مذاکرات کے ضمن میں پاکستان کی طرف سے میزبانی خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے شروع کی جانے والی جنگ سراسر غیر قانونی ہے ۔ گذشتہ کئی روز سے جاری جنگ کے باعث دنیا کے مختلف ممالک متاثر ہوئے ہیں اور خطہ میں جاری بحران کے باعث تشویش پائی جاتی ہے مذکرات کے ذریعے ہی خطہ میں استحکام اور امن ممکن ہے ۔ تاجر برادری حکومت پاکستان کی طرف سے تعمیری کردار اور سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں