دو مختلف حادثات میں2افراد جاں بحق،خاتون سمیت2زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)رجانہ روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی، ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ رجانہ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثناء ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹریفک حادثے میں بیٹا جانبحق جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کمالیہ رجانہ روڈ لنڈو پل سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان محمد اویس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کی والدہ حفیظاں بی بی زوجہ محمد یسین شدید زخمی ہو گئیں۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی خاتون اور جاں بحق نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں