ڈاکٹر میاں آصف سلیم کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر میاں محمدآصف سلیم مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا’ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں’ دعائیہ تقریب میں میاں طارق’ انجینئر میاں ضیاء اللہ طارق’ انجینئر میاں عرفان’ میاں جنید انجم’ انجینئر میاں ابوبکر’ رانا منور منج’ ڈاکٹر محمد سلیم ‘ میاں محمد شفیق پرنسپل کے علاوہ تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی’ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں محمد طارق نے کہا کہ ڈاکٹر میاں محمدآصف سلیم مرحوم PMA کے سینئر ترین ڈاکٹر تھے’ مرحوم نے الائیڈ ہسپتال’ سول ہسپتال’ پرائمری ہیلتھ ہسپتال چک 30 کے علاوہ شہر کے اہم ترین ہسپتالوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں’ مرحوم کے لاتعداد شاگرد ابھی مختلف ہسپتالوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں’ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر میاں محمدآصف سلیم مرحوم کو کروٹ’ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی اگلی ساری منزلیں آسان فرمائے’اس سے قبل ڈاکٹر میاں محمدآصف سلیم مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا’ نماز جنازہ میں وائس چانسلر پنجاب میڈیکل کالج ظفر چوہدری’ حاجی محمد اکرم انصاری سابق ایم این اے’ ایم ایس چلڈرن ہسپتال میاں عامر نوید’ ایم ایس جنرل ہسپتال غلام محمد آباد ڈاکٹر آصف چنگیزی’ ڈاکٹر حفیظ کاردار’ ڈاکٹر تایا جی’ ڈاکٹر محمد عمران کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز’ پیرامیڈیکل سٹاف اور زندگی کے تمام مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں