CPOصاحبزادہ عمر بلال کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی کارروائیاں،1723اشتہاری گرفتار،کروڑوں کا مسروقہ مال برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی رواں سال 2026میں کاروائیاں۔ فیصل آباد پولیس نے رواں سال دو ہزار سے زائد سنگین جرائم جن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ اشتہاریوں کیخلا ف کریک ڈائون کرتے ہوئے 1723 اشتہاری ملزمان جن میں کینگری اے کے 655اور 1245بی کینگری کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ رواں سال کے دوران 56گینگز کے 146 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ 4گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4کروڑ 68لاکھ 21ہزار ایک سو پچاس روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 132موٹر سائیکلیں، 16موبائل فونز، زیورات دیگر سامان اور 28مویشی مویشی بھی بر آمد کر لئے گئے۔مختلف تھانوں میں جو او اور پرچی مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 501ملزمان گرفتار کر کے 238مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ جو امافیا کے قبضہ سے رقم پچیس لاکھ باون ہزار تین سو نوے روپے اور موقع سے تاش پر چیاں دیگر جوا کاسامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے 1664 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چرس 646.197کلو گرام ‘ آئس 45.842 کلو گرام ‘ ہیروئن 251,731 کلو گرام، افیون 10.120 کلوگرام، بھکی 278.790 کلو گرام اور شراب 23719لیٹر ز بر آمد کرلی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گر فتار کر کے ان کے خلاف 764مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 654،کلاشنکوف 9،رائفل 26، بندوق 26 ،ر پیٹر 30 ،کار بین 4 و متعدد گولیاں اور کار توس بر آمد کئے گئے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ کریمینلز کے قلع قمع کے لیے پولیس کا ہر جو ان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں