سرگودھا ڈویژن میں انتظامی ڈھانچے کی ری سٹرکچرنگ ،کمشنر نے سفارشات طلب کرلیں

سرگودھا(بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت کمشنر و ڈپٹی کمشنر دفاتر کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ایڈیشنل کمشنر ریونیو، اے ڈی سی آرز اور اے ڈی سی جی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل و ضلعی سطح پر انتظا می ڈھانچے میں بہتری، کفایت شعاری اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کل تک اپنی سفارشات پیش کریں، جن میں محکموں کے سٹرکچر میں تبدیلی، افسران کی ذمہ داریوں اور دستیاب ہیومن ریسورس کے بہتر استعمال سے متعلق تجاویز شامل ہوں۔ کمشنر نے انتظامی افسران کے کردار اور ذمہ داریوں، سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017 کے تحت اختیارات کے موثر نفاذ، اور ضلعی سطح پر مختلف اتھارٹیز کے انتظامی کنٹرول سے متعلق بھی تفصیلی تجاویز طلب کیں۔ جن میں واسا، پی ایچ اے، پیرا اور ستھرا پنجاب پروگرام جیسے اداروں کو ڈپٹی کمشنرز کے براہ راست ماتحت کرنے اور ان کے لیے مستقل مینیجنگ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے امور بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں