پنجاب میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ

لاہور( بیوروچیف)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کتے کے کاٹنے سے 7ہزار 517افراد زخمی جبکہ12جاں بحق ہوئے۔ رپور ٹ میں بتایا گیا لاہور میں کتے کے کاٹنے 31جبکہ شیخوپورہ میں1878کیسز رپورٹ ہوئے۔ راو لپنڈی 1819اور ساہیوال 1552کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ گوجرانوالہ 1159،سرگودھا 359اوملتان میں 51واقعات، ڈی جی خان میں 277اور بہاولپور میں 108واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں