حکومت کا سپین میں غیر قانونی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دینے کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسپین کی اس سکیم سے دیگر ممالک کے علاوہ تقریبا 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پاکستانیوں کے لیے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ، ایم ڈی او پی ایف، نادرا اور پاسپورٹ کے اعلی حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا محمد علی وزیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بذریعہ زوم اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے بتایا کہ اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔ اسپین کی اس سکیم سے دیگر ممالک کے علاوہ تقریبا 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں