BISPنشوونما اور تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ

لاہور( بیوروچیف)حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ، نشوونما اور تعلیمی وظائف پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکائونٹ سے جاری بیان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کیلئے سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے جو اب 13ہزار 500ر و پے سے بڑھا کر 14ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسی کے ساتھ بینظیر نشوونما پروگرام میں فی بچہ وظیفہ 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف میں فی طالب علم 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔بی آئی ایس پی کے مطابق یہ اقدامات معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم پیشرفت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں