مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی لڑکی کے دانت گر گئے

تھائی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )تھائی لینڈ کے معروف مقابلہ حسن مس گرینڈ تھائی لینڈ کے دوران امیدوار لڑکی کے دانت اسٹیج پر تقریر کے دوران گر گئے، تاہم امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتِ حال کو سنبھال لیا۔ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے، جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔یہ منظر ججز اور براہِ راست موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا، تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔ان کے اس پراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے بعدازاں ایوننگ گان میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے دبا کے باوجود ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں