فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 468 گ ب کے طالبعلم کو اغواء کر کے بھتہ وصول کرنیوالےCIA کے ملازم نکلے، پولیس نے دو ماہ بعد زیردفعہ 384، 342، 155 ت پ کے تحتCIA کے کانسٹیبل امجد علی’ گلزیب سمیت 8افراد سفیان’ فیضان’ فرخ نواز وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا’ 468 گ ب کے رہائشی محمد مزمل ولد اشرف نے بتایا کہ 28جنوری 2026ء کو وہ حسنین پٹرولیم نزد سیم نہر گوجرہ روڈ سے پٹرول ڈلوانے گیا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خود کوFIA کے ملازم ظاہر کر کے پکڑ لیا اور تھانہ سٹی سمندری کے کوارٹرز میں لیجا کر ‘ لیپ ٹاپ’ نقدی 23ہزار اور ATM کارڈ وغیرہ چھین لیا اور دھمکی دی کہ گھر والوں کو فون کر کے بتائو کہ اس کوFIA ملتان والوں نے اٹھا لیا ہے اور 30لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا۔ بہنوئی شکیل سے 7 لاکھ 35ہزار کی رقم منگوائی اور اس کے اے ٹی ایم کارڈ سے بھی اڑھائی لاکھ کی رقم نکلوائی اور 10لاکھ 35ہزار کی رقم لیکر اگلے روز رجانہ روڈ نگین بیکری کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ امجد علی اور گلزیب کانسٹیبلان سی آئی اے سمندری کے ہیں جس پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا تو دو ماہ بعد سٹی سمندری پولیس نے CIA کانسٹیبلان سمیت 8افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔



