پٹرول کی قلت کا ستایا شخص گھوڑے پر بینک پہنچ گیا

مدھیہ پردیش ( مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرول کی قلت اور پمپوں پر لگی طویل قطاروں کے باعث بینک ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا اور گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر جا پہنچا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے دیواس میں جہاں ایک طرف پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں نے شہریوں کو پیٹرول پمپس پر قطاریں لگانے پر مجبور کیا وہیں ایک شہری نے اس افراتفری سے بچنے کیلیے انوکھا راستہ تلاش کیا۔نجی بینک میں کلیکشن ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے گوپال ٹھاکر جب گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر پہنچے تو یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے ایک تماشہ بن گیا۔ ان کی انوکھے انداز میں دفتر جانے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔رادھا گنج کے رہائشی گوپال ٹھاکر عام طور پر جواہر نگر برانچ میں واقع اپنے دفتر جانے کیلئے موٹرسائیکل کا استعمال کرتے ہیں، لیکن آج پیٹرول پمپ یا تو ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے تھے یا وہاں تیل ختم ہو چکا تھا۔چنانچہ انہوں نے سفر کے قابل بھروسہ ذریعے یعنی گھوڑے کا انتخاب کیا۔ تقریبا تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے وہ وقت پر دفتر پہنچ گئے اور یوں انہوں نے ٹریفک اور غیر حاضری لگنے کے خوف دونوں کو شکست دی۔ان کی اس غیر روایتی سواری نے فوری طور پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ جب وہ گھوڑے پر سوار بینک کے احاطے میں داخل ہوئے تو راہگیروں نے ان کی ویڈیوز بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں