ویڈیو کا معاملہ’4ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ معطل

لاہور (بیوروچیف) لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہورمیں آپریشن کے دوران ڈاکٹرزکی مقابلہ بازی کی وائرل ویڈیوپرپنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سے تین روزمیں جواب طلب کرلیاگیا۔ویڈیو میں دیکھا گیاکہ گائنی تھیٹر میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران مقابلے بازی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی، پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سے تین روزمیں جواب طلب کر لیا، جبکہ چارڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بھی معطل کردیا گیا، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ویڈیو پرانی ہے لیکن ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ویڈیومیں نظر آنے والی ڈاکٹرز کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے اسلام پورہ تھانے میں ایڈوکیٹ جند ستار بٹ کی جانب سے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں