توانائی کا تحفظ،فیصل آباد ڈویژن میں بھی آج ارتھ آور منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صوبہ بھر کی طرح فیصل آباد ڈویژن میں بھی آج ”ارتھ آور” منایا جائے گا۔ آج رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارتھ آور کا مقصد توانائی کے مثر اور محتاط استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ توانائی کے تحفظ کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں’ آج رات 8:30سے 9:30 تک لائٹس بند رکھ کر اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں