تیسرا سالانہ آل پاکستان گریوال لدھیانہ کبڈی کپ2اپریل کو جڑانوالہ چک 233گ ب میں منعقد ہوگا

جڑانوالہ (نامہ نگار) تیسرا سالانہ آل پاکستان گریوال لدھیانہ کبڈی کپ 2 اپریل 2026بروز جمعرات کو چک نمبر 233گ ب میں منعقد ہو گا جس میں ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن بلال بدر چوہدری،ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر،صدر پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آباد سردار اصغر ڈوگر، سردار اسامہ ڈوگر و دیگران خصوصی شرکت کریں گئے جبکہ چوہدری نواز گریوال،چویدری عدنان گریوال، چوہدری ابوبکر گریوال،چوہدری عثمان،گرو چرن آہسن، دلمیندر چیری گریوال آف آسٹریلیا ٹورنامنٹ کمیٹی آرگنائزر کے فرائض سر انجام دیں گئے سالانہ کبڈی کپ میں گریوال لدھیانہ کبڈی کپ چک 233 گ ب،مزمل بوٹا رائل کنگ کبڈی کلب،بندیشہ رائل کلب،ننکانہ صاحب کبڈی کلب کی ٹیمیں اور انٹرنیشنل کبڈی پلیئرز شرکت کریں گے کبڈی کپ میں اول آنیوالی ٹیم کو 2 لاکھ روپے نقد انعام بمعہ ٹرافی،دوم پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بمعہ ٹرافی،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنیوالی ٹیم کو 1/1 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا تیسرا سالانہ آل پاکستان گریوال لدھیانہ کبڈی کپ کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں