امریکہ ایران کشیدگی میں پاکستان ثالث بن سکتا ہے

بوآئو(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری کشیدگی کے معاملے میں ثالثی کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان کے ایران اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ایران کا ہمسایہ ملک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوآئو فورم فار ایشیا (BFA) سالانہ کانفرنس 2026 کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر حملہ براہِ راست پاکستان کی سکیورٹی اور علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالتا ہے اور اب یہ معاملہ عالمی سطح کا رخ اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کے خلاف بلاوجہ جنگ ہے اور کوئی ثبوت موجود نہیں کہ ایران ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہاں ایک انتہائی اہم مقام پر ہے کہ وہ کردار ادا کر سکتا ہے، یہ ایک مشکل معاملہ ہے لیکن ایک ہمسایہ اور دوست ملک کے طور پر جس کے تعلقات امریکہ، خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ ہیں، ہم یہاں کردار ادا کر سکتے ہیں اور ہمیں یہ کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی دیرینہ وابستگی اور کثیرالطرفہ تعلقات اور گلوبل ساوتھ ممالک کے مرکزی کردار کی حمایت کو دہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں