پارلیمنٹ لاجز کے فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر مملکت برائے داخلہ نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے فنڈز میں خورد برد ہونے کا اعتراف کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔اجلاس کا آغاز ہوتے ہی اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2026اور اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ریگولیشن ترمیمی بل 2026 پر بحث کو موخر کردیا گیا۔دورانِ اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں اور دیمک کی شکایات کرتے ہوئے سینیٹرز پھٹ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں