دھرندر کی کمائی سے حصہ دیا جائے لیاری والوں کا بھارت سے مطالبہ

ممبئی /کراچی (شوبز نیوز) بھارتی فلم ساز آدتیہ دھر کی بلاک بسٹر فلم دھرندھر نے جہاں باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے، وہیں اب یہ فلم ایک نئے تنازع اور دلچسپ مطالبے کی زد میں آگئی ہے۔ کراچی کے قدیم اور گنجان آباد علاقے لیاری کے مکینوں نے فلم کی کہانی ان کے علاقے پر مبنی ہونے کی وجہ سیدھرندھر2 کے منافع میں بڑے حصے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیاری کے رہائشیوں کو فلم دھرندھر کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہمارے علاقے پر بنی ہے، اس نے کروڑوں کمائے ہیں، اگر ہمیں اس میں سے 500 کروڑ روپے مل جائیں تو یہاں کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر بدل سکتا ہے۔ ایک اور شہری نے طنزیہ انداز میں مطالبہ کیا کہ آدتیہ دھر کو فلم کے منافع کا کم از کم 80 فیصد لیاری کے عوام کو دینا چاہیے، کیونکہ فلم میں ان کی سرزمین اور وہاں کے حالات کو دکھا کر پیسہ کمایا گیا ہے۔کچھ شہریوں نے تو یہاں تک کہا کہ اس رقم سے لیاری میں ہسپتال بنائے جائیں اور سڑکوں کی حالت زار بدلی جائے۔ ایک مقامی شخص نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر مکمل منافع دینا ممکن نہیں تو کم از کم لیاری کے مشہور چیل چوک کی مرمت یا خوبصورتی پر ہی خرچ کر دیا جائے۔ویڈیو میں ایک حقیقت پسندانہ آواز بھی سامنے آئی، جس میں ایک شخص نے کہا کہ ان تمام مطالبات کے باوجود لیاری کو ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا۔جہاں کچھ لوگ پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں لیاری کے نوجوانوں نے فلم میں علاقے کی تصویر کشی پر اعتراض بھی اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں