اسلام آباد (بیوروچیف) قومی ائیر لائن کی 6سال بعد لندن کیلئے ڈائریکٹ پرواز بحال ہوگئی ۔قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 785دن ایک بجے اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئی اور30 مارچ کو لاہور سے ڈائریکٹ فلائٹ ہیتھرو ائیر ہورٹ کے لیے روانہ ہو گی ۔پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر ہوا بازی کے ایک متنازع بیان کے بعدپی آئی اے کا یورپ ، برطانیہ اور امریکہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند ہوگیا تھا۔



