گیس بحران’پریشر میں کمی

لاہور (بیوروچیف) خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان میں توانائی کی فراہمی پر بھی شدت سے محسوس کیے جا رہے ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ درآمدی ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث سوئی ناردرن کا گیس شارٹ فال 700 ملین مکعب فٹ سے تجاوز کر گیا ہے، اور آئندہ چند روز میں یہ 900 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ سکتا ہے۔شارٹ فال کے اثرات کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کر دی گئی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کے اوقات میں محدود گیس دستیاب ہے۔ محکمہ توانائی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک ایل این جی کی سپلائی مزید کم ہو سکتی ہے، جس سے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں