خراب نہ ہونیوالے روبوٹس تیار

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایسے انقلابی روبوٹس تیار کیے ہیں جو شدید جسمانی نقصان کے باوجود اپنا کام جاری رکھنے اور خود کو دوبارہ فعال کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان روبوٹس کی سب سے بڑی خاصیت ان کا مرنے سے انکار ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق، سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایسے جدید روبوٹس تیار کیے ہیں جو نہ صرف تیزی سے دوڑ سکتے ہیں بلکہ جسمانی توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچنے کے باوجود اپنا کام جاری رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔تجربات کے دوران دیکھا گیا کہ اگر ان روبوٹس کا کوئی حصہ کاٹ دیا جائے یا انہیں شدید نقصان پہنچے، تب بھی یہ اپنی بناوٹ کو نئے حالات کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ ان کا بقا کا تناسب (Survival Rate) 90 فیصد سے بھی زیادہ ہے، یعنی جسمانی ٹوٹ پھوٹ کے باوجود یہ رکتے نہیں بلکہ رینگ کر یا لڑکھڑا کر اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہتے ہیں۔اس انقلابی پیش رفت کے پیچھے خودکار ارتقا اور ڈیزائن کا عمل کارفرما ہے۔ ان روبوٹس کو میٹا مشینز کا نام دیا گیا ہے، جنہیں محقق سیم کریگ مین کی سربراہی میں تیار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں