پاکستان مخالف غیر مہذب بیان بھارتی وزیر خارجہ کی سیاسی سفارتی تربیت کا عکاس ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورنے کہا ہے کہ پاکستان مخالف غیر مہذب بیان بھارتی وزیر خار جہ کی سیاسی سفارتی تربیت کا عکاس ہے ہندوستان کی ہر سازش ناکام ہوگی پاکستان کا نام روز محشر تک تابندہ اور روشن رہے گاآسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے مودی کنگرو کورٹ کے ذریعے حق سچ کو دبا نہیں سکتی ،بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ ہے اگر خدانخواستہ جی ایس پی پلس پاکستان کے لیے مخر ہو جاتا ہے تو سالانہ نو ارب ڈالر سے زائد کا پاکستان کو نقصان ہوگا پی ٹی ائی کے لیے عمران نیازی کے علاوہ ملک و ملت کی کوئی حیثیت نہیں ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی صاحبزادی کی سنت نکاح کی تقریب میں شریک سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوھدری،مولانا طاہر اشرفی برگیڈیئر خالدآزاد کشمیر کابینہ کے وزرا،ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری محمد ناصر خان ہدایت اللہ خان مرکزی صدر پیپلز یونٹی ملک اصغر علی قیصر رانا بلال فاروق سعید رانا نعیم دستگیر،محمد طاہرشیخ،رائے عابد کھرل فرحان ڈی ایس پی ثاقب بیروکریسی کے اہم افیسرز،معززین شہر کمبو برادری نامور رہنماں سمیت ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ بھارتی وزیرخارجہ آر ایس کی زبان نا زیبا الفاظ مہذ سڑک کی زبان نہیں ہے کسی وزیرخارجہ کے شایان شان نہیں،بھارتی عدالت کا فیصلہ متنازع ہے جس کی کشمیری عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی شدید مذمت کرتی ہے عالمی مبرادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے ۔ جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کیخلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں صدر آصف زرداری نیپاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اتحاد کا پیغام دیا تھا۔ بانی تحریک انصاف کے بیٹے پاکستان میں نہیں رہتے مگر ہم اور ہمارے بچے یہیں رہتے ہیں، اس ملک کی ساکھ ہمارے لیے سب کچھ ہے اور باہر بیٹھ کر پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانے والے بیانات دینا انتہائی افسوسناک ہے۔بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو ملکی قوانین اور عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔ یاد ہے بانی پی ٹی آئی نے لندن کے میئر کے انتخاب میں صادق خان کے مقابل کس کی حمایت کی تھی؟ دہرا معیار قبول نہیں، ایک طرف بیرونِ ملک سیاست اور دوسری طرف پاکستان کے مفادات پر بات کرنا۔ پاکستان کے خلاف بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں