سفارتی کردارسے پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ سفارتی کردار سے پاکستان کا دنیابھر میں وقار بلند ہوا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف مثبت کردارکی وجہ سے امریکہ نے10 دن تک ایران پرحملے روک دیئے ہیں توقع ہے ان دنوں میں ہی پاکستان کے ثالثی کردارسے جنگ ختم ہوگی-ان کاکہناتھاکہ جنیوا میں بانی پی ٹی آئی کی اولاد نے پی ٹی آئی اوراپنے والدکے چہرے کومزیدبے نقاب کیا ہے-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹولے نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایاہے-اپنے کردار کی وجہ سے اس کاب سڑکوں پرنکلنے کادورختم ہوگیاہے-سیاسی مفاد کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام ہوں گی-انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موثر اور بھرپور آواز کے طور پر سامنے آیا ہے-کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں ہوسکتا۔مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے اہم کردار پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں