گوجرہ میں جعلی عاملوں کے ڈیرے ‘سادہ لوح خواتین کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر

گوجرہ ( نامہ نگار) جعلی عا ملو ں نے شہر و گردو نوا ح میں ڈیرے جما رکھے ہیں سا دہ لو ح خوا تین کو تعویز دھا گے کے نا م پر لوٹنے کا سلسلہ عروج پر ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل بھر میں جعلی عا ملو ں نے پیرو ں کا روپ دھا کر مختلف علا قو ں میں آ ستا نے بنا رکھے ہیں جہا ں پر سادہ لوح خواتین و مرو ںکو لو ٹا جا رہا ہے بعض جگہو ں پر مبینہ طور پر خوا تین کو ہراسا ں کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیںجبکہ تعویز دھا گے دم کرنے کے نا م پر لا کھو ں روپے بٹورے جا رہے ہیں بعض عا ملو ں نے علا ج معا لجہ کے بہانے ادویا ت کے نا م پر ہزارو ں روپے بٹورے جا رہے ہیں عو ا می حلقوں نے کمشنر فیصل آ باد سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایسے نا سورو ںکیخلاف سخت کا رروا ئی عمل میں لا تے ہو ئے عوا م الناس کو بچا یا جا ئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں