پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو گولی ماردی گئی،بیوی اغوا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)نواحی گائوں نیلیانوالی کے رہائشی اور پسند کی شادی کرنے والے نوجوان آفتاب کو فائر لگنے کے سلسلے میں درج ہونیوالے مقدمہ کے مطابق 15کال اطلا ع موصول ہوئی کہ کسی نے کالر کے بھائی کو فائر کر کے زخمی کر دیا ہے اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو محمد آفتاب ولد محمد اشرف قوم وٹو سکنہ نیلیاں والی مضروب نے بحالت مضروبی بیان کیا کہ میں اپنی بیوی سدرہ بی بی کے ہمراہ منچن آبا د سے منڈی صادق گنج کی طرف بسواری موٹر سائیکل 125/CG آ رہا تھا جب میں روہانہ سٹا پ پر پہنچا تو پیچھے سے ایک کار جس میں4کس اشخاص اور ایک موٹر سائیکل جس پر 2کس اشخاص سوار تھے جنہوں نے مجھے روک لیا اور کار سے محمد اعظم اور زبیدہ بی بی اترے اور زبیدہ بی بی نے للکارا کہ آج یہ جانے نہ پائے اس کو میری بیٹی سے ہماری مرضی کے خلاف شادی کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں محمد اعظم مسلح پسٹل نے مجھے جان سے مار دینے کی خاطر سیدھا فائر مارا جو میرے سینے کے دائیں طرف لگا پھر زبیدہ بی بی نے تیز دھار آلہ نما کوئی چیز ماری جو میرے بائیں بازو پر لگی جس سے میں گر گیا فائر کی آواز سن کر گواہان محمداحمد اور محمد مراد آگئے جن کو آتا دیکھ کر الزام علیہان میری بیوی سدرہ بی بی کو اغوا کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں