مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت3افراد جاں بحق

کوئٹہ (نامہ نگار)ضلع پشین کے نواحی علاقے یارو میں رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے ایک گھر پر وحشیانہ حملہ کر کے بے دریغ فائرنگ کی، جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر کی ایک اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے رشتے کے تنازع کی بنیاد پر محمد نسیم، ان کی بیٹی مسمات (س) اور ان کے بھتیجے شہریار کو نشانہ بنایا۔ مسلح حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد نسیم اور ان کا بھتیجا شہریار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔بیٹی مسمات (س)بھی زخموں کی تاب نہ لا سکی جبکہ اہلیہ مسمات (م) شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پشین منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں