اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ، سینکڑوں افراد کی چیکنگ

اسلام آباد(بیورو چیف) وفاقی دارالحکومت میں جاری جرائم کے انسداد کیلئے پولیس کے سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں سینکڑوں افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ اس دوران262 افراد ، 179 گھرانوں، 2 ہوٹلوں، 125 موٹر سائیکلو ں اور 98 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 21 مشکوک افراد اور 7 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے تھانوں منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر میں سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں