قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی(بیورو چیف) گوجرخان پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے چھ روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ راہگیر سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں